میکسیکومیں منشیات کے سرغنہ کے کروڑوں ڈالر چوہے کھاگئے
میکسیکو سٹی (این این آئی)منشیات کے عالمی نیٹ ورک کے سرغنہ اور انڈرورلڈ کے بدنام زمانہ ڈان پیبلو ایسکو بار ہے کے کروڑں ڈالرچوہے کھاگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیبلو ایسکو بار اپنے اچھے دنوں میں ایک ہفتے میں 42 کروڑ ڈالرکماتاتھااور یہ سلسلہ کئی سالوں تک چلتا رہا، پیبلو ایسکو بار کے بھائی اور اس کے ڈرگ مافیا کے اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے رابرٹو ایسکو بار نے اپنی کتاب ’’دی اکاؤنٹنٹس سٹوری‘‘ میں انکشاف کیا کہ پیبلو ایسکو بار کی کمائی اس قدر اندھا دھند تھی کہ رقم ذخیرہ کرنے کے لئے جگہ ڈھونڈنا مشکل ہوجاتا تھا۔ نوٹوں سے بھرے ہوئے تھیلے کولمبیا کے جنگلوں میں، ویران عمارتوں کے تہ خانوں میں، گمنام گوداموں میں اور بعض اوقات گینگ کے کارندوں کے گھروں میں رکھے جاتے تھے۔ ایسی جگہوں پر رکھی گئی رقم میں سے ہر سال تقریباً دو ارب ڈالر چوہوں کی نظر ہو جاتے تھے لیکن پیبلو ایسکو بار کی دولت کا یہ عالم تھا کہ اسے اس ’معمولی‘ نقصان سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔ رابرٹو کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دولت اس قدر زیادہ تھی کہ اسے محفوظ رکھنا بہت بڑا مسئلہ بن چکا تھا۔ایسکو بار کے بیٹے ہوان پیبلو ایسکو بار نے بھی ایک انٹرویو میں ایسا ہی حیرت انگیز انکشاف کیا۔
ان کا کہناتھا کہ جب ان کے والد انڈر گراؤنڈ تھے تو ایک بار انہیں سردی سے بچنے کے لئے آگ جلانے کی ضرورت پیش آئی۔ وہ جس جگہ چھپے ہوئے تھے وہاں کچھ اور دستیاب نہ تھا لہٰذا انہوں نے کچھ تھیلے کھولے اور نوٹوں کا ڈھیر لگا کر اسے آگ لگادی تاکہ کمرہ کچھ گرم ہو جائے۔