شادی میں شرکت کیلئے دبئی آیاہوں آج واپس آجاؤنگا،خواجہ آصف
اسلام آباد(اے این این)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نجی دورے پردبئی پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف اپنے اہل خانہ کے ساتھ نجی مصروفیات کے باعث دبئی گئے ہیں ان کے دبئی جانے پرقیاس آرائیاں شروع ہوئیں جس پر خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ دبئی میں ایک شادی میں شرکت کیلئے آئے ہیں اور(آج) اتوارکو واپس آجائیں گے۔
Just arrived in Dubai with family to attend a wedding,will b back inshallah tmrw morning. ..????
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 29, 2016