سرگودھا میں پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ،تحقیقات شروع

سرگودھا میں پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ،تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (بیورورپورٹ )سرگودھا میں پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا ائیر بیس سے اڑنے والا پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک اوتیاں کے مقام پر طیارے کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا جس کے بعد ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فضائیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -