مردان ، وزیر صحت کی موجودگی میں کیمسٹ اور پیرا میڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ، شٹر ڈاؤن ہڑتال

مردان ، وزیر صحت کی موجودگی میں کیمسٹ اور پیرا میڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ، شٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) وزیرصحت کے مردان میڈیکل کیمپلکس کے دورے کے موقع پر ہاؤس جاب ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکل سٹاف اور کمسیٹ برادری کا اپنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہر ہ کیا اورشٹرڈاؤن ہڑتال کی، وزیرصحت نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ،وزیرصحت نے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت بھی کی تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی ہفتہ کے روز مردان میڈیکل کیمپلکس میں منعقدہ بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تو انہیں تین الگ الگ مظاہروں کا سامنا پڑا بی ڈی ایس کے ہاؤس جاب ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حل کے لئے مظاہرہ کیا تو درجہ چہارم کے ملازمین نے ایچ پی اے (ہیلتھ پراونشل آلاؤنس) کے لئے آواز بلند کیا ان ملازمین نے جگہ جگہ پلے کارڈ لگارکھے تھے جن پر ایچ پی اے کے مطالبات کے حل کے لئے نعرے درج تھے ایم ایم سی کے سامنے درجنوں کمیسٹ برادری نے صدر رضوان اللہ اورجنرل سیکرٹری واجد علی خان کی قیادت میں اپنی دکانات صبح ہی سے احتجاجاً بندرکھے تھے اوربعدازاں صوبائی وزیر صحت کے آمد مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچاکی قیادت میں ریلی نکالی اور وزیرصحت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیئے ان کا کہناتھاکہ ہسپتال کے اندر پرائیوٹ فارمیسی شاپس کو بند کیاجائے جس کے باعث کمیسٹ برادری کو مسائل کا سامناہے وزیرصحت نے مظاہرین کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پرامن طورپر منتشر ہوگئے دریں اثناء وزیرصحت نے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت کی اورہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،ڈاکٹروں کے تبادلوں اوردیگر درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اوربعض مسائل کے حل کے موقع پر احکامات جاری کئے ۔