شمس الرحمن سواتی جماعت اسلامی ضلع راولپنڈ ی کے امیر منتخب

شمس الرحمن سواتی جماعت اسلامی ضلع راولپنڈ ی کے امیر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈ ی رورل کے ارکان نے شمس الرحمن سواتی کوآئندہ سیشن 2017-18کیلئے امیرضلع منتخب کرلیا ،ضلعی میڈیا ڈائریکٹرانعام الحق اعوان کے مطابق ارکان کی آراء اور امیرصوبہ پنجاب میاں مقصوداحمدکی سفارشات کی روشنی میں مرکزی امیرجماعت سینیٹرسراج الحق نے تقررری کی منظوری دی ،بعدازاں نومنتخب امیرضلع نے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیرصدارت منعقدہ ڈویژنل اجتماع ارکان میں حلف کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔پنجاب میں ستمبرسے انتخابی عمل کا آغازہوا تھا جس میں صوبے کے اراکین کوصوبائی ناظمین انتخاب نے بیلٹ پیپرزایشوکئے تھے،یکم اکتوبرکوبیلٹ کی واپسی اور گنتی کے پراسس کے بعد نتائج مرتب کئے گئے ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ نے شمس الرحمن سواتی کے امیرضلع کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، واضح رہے کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد مذہبی وسیاسی پارٹی ہے جس میں کسی بھی حالات میں طے کردہ معیادکے بعد یونین کونسل سے لے کر مرکزی امیرتک انٹراپارٹی الیکشن ہوتے ہیں جس میں کوئی فردامیدوارنہیں ہوتا اور اراکین جماعت اسلا می کوآزادی ہوتی ہے کہ وہ اپنے میں سے کسی بھی رکن جماعت کواپنا امیرمنتخب کرسکتے ہیں ۔