آفرین پری کی سٹیج ڈرامہ ’’لو میرج ‘‘میں دلکش پرفارمنس میلہ لوٹ لیا

آفرین پری کی سٹیج ڈرامہ ’’لو میرج ‘‘میں دلکش پرفارمنس میلہ لوٹ لیا
 آفرین پری کی سٹیج ڈرامہ ’’لو میرج ‘‘میں دلکش پرفارمنس میلہ لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)ر آفرین پری نے شالیمار تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ لو میرج ‘‘ میں اپنی دلکش پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا سٹیج ڈرامہ ’’ لو میرج ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے جس میں آفرین پری نے شاندار رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں سے زبردست داد حاصل کی ۔پرفارمر کی پرفارمنس پر ہال میں موجودپرستار خود دیوانہ وار جھومتے رہے ۔ آفرین نے ڈرامے کے آخر میں اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شاہد خان ، سرفراز وکی ، وسیم پنوں ، ثاقی خان ، اسد مکھڑا ، وقاص قیدو ، ندیم برال ، ہما بٹ اور نور بٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر حسن طارق اور علی طارق ہیں۔

مزید :

کلچر -