اوورسیز پاکستانی کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی کےحوالے سے خصوصی عدالت کے قیام کے بل کی منظوری دے دی ۔
خیال رہے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے، خصوصی عدالت پاکستان کے ہائی کمیشن کی نگرانی میں ویڈیو لنکس یا دیگر قانونی طور پر قابل قبول طریقوں کے ذریعے ثبوت پیش کرنے کی اجازت دے گی۔
دوسری جانب صدر نے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دے دی، آصف علی زرداری نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
علاوہ ازیں صدر مملکت نے حافظ طاہر اشرفی کی بطور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دے دی۔