بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، نارووال، فیصل آباد اور گرد و نواح میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور بلند بالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -