تمباکو کی خریداری نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے‘ موٹروے انٹرچینج بند

تمباکو کی خریداری نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے‘ موٹروے انٹرچینج بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)گذشتہ روز پشاور اسلام آباد موٹر وے پر تمباکو کی خریداری نہ کرنے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران موٹر وے کی بندش پر پولیس کی جانب سے اتحاد کاشتکاران کے رہنماؤں عارف علی خان، لیاقت یوسفزئی،سید عنائت علی شاہ باچا،محمد علی ڈاگیوال اور دوسرے کاشتکاروں کے خلاف ایف آئی آر اور پولیس چھاپوں کے خلاف تمباکو کے کاشتکار سڑکوں پر نکل آئے۔ اور جلوس کے شکل میں حجرہ عارف علی خان سے براستہ دوھبیان صوابی مارچ شروع کیا۔ ھزاروں کی تعداد میں مظاہرین جب یارحسین پہنچے تو ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ہوئے۔ پولیس حکام اور انتظامیہ نے ایف آئی آر سیل کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد مظاہرین یارحسین سے دھرنہ کیمپ جگناتھ پہنچ گے جھان پر بڑا جلسہ منعقد ھوا اور مطالبہ کیا کہ کاشتکار رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر واپس لیا جائے اور 2 دن کے اندر
 اندر عام کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری شروع کی جائے۔ کاشتکاروں کا دھرنہ جاری رہے گا۔