گوجرانوالہ، 12 کروڑ مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ نذر آتش
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ایف بی آر نے مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والے 12 کروڑ مالیت کے سگریٹ کو نظر آتش کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے چیف کمشنر کرامت اللہ خان کی سربراہی میں بڑا مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والے 12 کروڑ مالیت کے سگریٹ کو نظر آتش کر دیا۔ چیف کمشنر کرامت اللہ خان کا کہنا تھا کہ 11 کارروائیوں کے دوران 12 کروڑ مالیت کے سمگل شدہ امپورٹڈ اور لوکل سگریٹ کے 2281کاٹن برآمد کر لیے اور ان سگریٹ کو آزاد کشمیر سے لایا جاتا تھااور ٹیکس ادا کیے بغیر مختلف شہروں میں فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سمگلروں کے خلاف سخت کاروئیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
سگریٹ نذر آتش