سیاسی توازن اور گڈ گورننس ( چودھواں حصہ )

سیاسی توازن اور گڈ گورننس ( چودھواں حصہ )
 سیاسی توازن اور گڈ گورننس ( چودھواں حصہ )

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چین تجربہ کررہا ہے کہ مصنوعی بارش برسائے یعنی بارشوں کا جو نارمل سلسلہ ہے اسے ڈسٹرب کرکے انسان کی مرضی سے بارش کے وقت اور شدت کا تعین کیا جا سکے۔ چین میں حکام کوشش کررہے ہیں کہ گرمی کی شدید لہر اور خشک سالی سے نپٹنے کے لیے بارش برسائی جائے اور اس کے لیے کلاوڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔چین میں شدید گرمی اور خشک سالی نے زراعت کی ترقی کو متاثر کیا ہے اور بہت سی بجلی پیدا کرنے والی یا محفوظ کرنے والی کمپنیاں بند ہونے پر آگئی ہیں۔ کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی میں ایک جہاز بادلوں میں بھیجا جاے گا جو سلور آئیوڈائیڈ خارج کرے گا اور جس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ بادل کنڈنس ہوکر بارش برسا دیں گے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس نوعیت کی جیو انجنئیرنگ مستقبل میں آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے نپٹنے کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔ ڈیزٹ ریسریچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی موسمیات کو تبدیل کرنے کا کانسپٹ ہے۔برف کے بہت چھوٹے نیوکلیس کو بادلوں میں داخل کیا جاتا ہے جس سے بادل میں بارش یا برف برسانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ پراجیکٹ ابھی تحقیقی مراحل سے گزر رہا ہے۔ تحقیق اور تکنیک  کا بجٹ ہر سال مختص ہوتا ہے اور ہر 6ماہ اور سال کے ٹارگٹ مقرر کیے جاتے ہیں۔ سال بعد ان اہداف کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور وجوہات ڈھونڈی جاتی ہیں تاخیر اور ناکامی کی۔ اہداف کے حصول میں رکاوٹ کا درست اندازہ لگانا اور نئی کوشش شروع کرنا ریسرچ ڈیپاٹمنٹ کی اسائنمنٹ میں شامل ہیں۔

 اسٹرائیڈ راک یا پتھر سے بنے ہوے ٹکڑے خلاء میں گردش کررہے ہیں۔ ان میں کچھ جسامت میں بہت بڑے ہیں اتنے بڑے کہ اگر خدانخواستہ کوئی جسامت میں بہت بڑا اسٹرائیڈ اپنی بے پناہ قوت سے سفر کرتا ہوا زمین سے آٹکراے تو ہماری زمین پر خوفناک زلزلہ آئے اور انسان زمین پر سے تلف ہوجائے۔ سائنسدان انتہائی جدید دوربینوں اور دوسرے آلات سے ایسے اسٹرائیڈ کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جو خدانخواستہ زمین سے ٹکرا جائیں۔
ہم نے فیصلہ کیا اس خبر کو غور سے پڑھیں گے، منگل کی شام کو ناسا نے ایک خلائی شٹل لانچ کی ہے جو خلا میں ایک اسٹرائیڈ سے ٹکرائے گا اور یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ اگر کوئی اسٹرائیڈ زمین کی طرف تیزی سے آرہا ہو تو کیا انسان ایک خلائی شٹل یا راکٹ فائر کرے جو زمین کی فضا ءسے نکل کہ خلا میں اسٹرائیڈ سے اتنی قوت سے ٹکراے کہ مذکورہ اسٹرائیڈ اپنی سمت تبدیل کردے؟
 بجٹ کی لاگت ہے تین سو تیس ملین ڈالر۔ اگر سب کچھ درست ہوتا ہے تواگلے ستمبر میں پانچ سو چالیس کلوگرام سپیس کرافٹ ایک سو ساٹھ میٹر چوڑھے اسٹرائیڈ میں پندرہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتا ر سے ٹکرائے گا۔ اپلائیڈ فزکس لیبارٹری کی خاتون سائینسدان نینسی چیبٹ جو پراجیکٹ کو مینیج کررہی ہیں نے بتایا ہے کہ اس سپیس کرافٹ یا راکٹ کے ٹکرانے سے اسٹرائیڈ ٹوٹے گا نہیں ۔ بلکہ اسے ہلکا سا جھٹکا لگے گا۔ ایک نسبتًا چھوٹا اسٹرائیڈ ایک دوسرے بڑے اسٹرائیڈ کے گرد گیارہ گھنٹے میں چکر کاٹ رہا ہے۔ جب بھیجاگیا سپیس کرافٹ اس اسٹرائیڈ سے ٹکراے گا تو اس چھوٹے اسٹرائیڈ کا بڑ ے اسٹرائیڈ کے گرد گھومنے کا وقت10 منٹ کم ہوجاے گا۔ یعنی یہ چھوٹا اسڑائیڈ بڑے اسڑائیڈ کے تھوڑا قریب ہوجائے گا۔ مدار میں وقت کی کمی زمین پر موجود دوربین سے لگائی جاے گی۔ آربٹ میں گھومنے کے وقت میں اگر 70  سیکنڈز بھی کمی ہوئی تو پراجیکٹ کو کامیاب سمجھا جائے گا۔ ایک چھوٹا سا دھکا بھی مدد گار ثابت ہوگا کہ مستقبل میں اسکی پوزیشن اس طرح سنبھل جائے گی کہ مذکورہ اسٹرائیڈ زمین کی طرف اپنا راستہ بدل لے گا۔ 
سائنسدان مسلسل ایسے ایسٹرائیڈز کو تلاش کررہے ہیں جو خدانخواستہ مستقبل میں زمین کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔یہ سپیس کرافٹ جو فائر کیا گیا ہے اسکو اسٹرائیڈ تک پہنچنے میں دس ماہ لگیں گے۔اور یہ تصادم زمین سے تقریباً سات ملین میل کے فاصلے پر ہوگا۔
ایک دوسرے سائنسدان لنڈلی جانسن کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل ڈھونڈ رہے ہیں کہ زمین کے گرد کوئی اسٹرائیڈ زمین کے لیے خطرہ تو نہیں ہے ۔ تصادم سے دس دن پہلے اس بھیجے گے سپیس کرافٹ سے ایک چھوٹا سپیس کرافٹ نکلے گا جو مذکورہ سپیس کرافٹ کے پیچھے جائے گا اور یہ چھوٹا سپیس کرافٹ اٹلی کی سپیس ایجنسی نے بنایا ہے۔ یہ بڑا والا سپیس کرافٹ اسٹرائیڈ سے ٹکرانے تک ویڈیو بھیجتا رہے گا۔ جبکہ چھوٹا والا سپیس کرافٹ جو اٹلی والوں نے بنایا ہے وہ تین منٹس بعد وقوعے کی تصاویر بنائے گا اور واپس زمین پر بھیجے گا۔ 
آمریکہ میں جس بیماری کا سب سے زیادہ خوف پایا جاتا ہے وہ ہے کینسر، مالیکیولر بیالوجی یعنی جین ایڈیٹنگ آلات ، آرٹیفیشل انٹلیجینس، ورچول ریلیٹی اور نینومیڈیسن سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کہ کینسر کا علاج ڈھونڈھ لیا جائے گا۔ 
یہ تفصیلات بین الاقوامی اخبارات بغیر تعصب کے، اور بغیر کانٹ چھانٹ کے چھاپ دیتے ہیں۔ اگر ایک ملک کا اخبار کانٹ چھانٹ کرے گا تو مخالف لابی کے اخبارات چھاپ دیں گے۔ اس لیے کہ یہ سچ ہے اور سچ کو اور انسانیت کے بھلے کی خاطر کی گئی کاوش کو زیادہ دیر چھپایا نہیں جاسکتا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان بڑے پراجیکٹس پر محض سیاست کی جائے، کرپشن کی جائے، اور مخالف سیاسی پارٹی پر الزام دھرا جائے۔ تب تو اس طرح کا کوئی پراجیکٹ اپنی تکمیل کو نہ پہنچے۔ اور تہذیب واپس پتھر کے دور کی طرف رواں ہوجائے۔ سیاست براے سیاست کا اختتام ناکامی پر منتج ہونا قدرتی امر ہے۔ جو سیاست انسانیت کے بھلے کے لیے کی جائے۔ ایسی سیاست عبادت ہے، خدمت ہے انسانیت کی۔ اور بے شک خدا تعالی سب سے بڑا صلہ دینے والا ہے۔
اللہ ہمارا حامی اور ناصر ہو۔

(سردارپرویزمحمودکشمیریورپیئن الائنس کےصدرہیں اورمختلف موضوعات پراپنےخیالات کااظہارکرتےرہتےہیں،آپ ان سےاس ای میل پررابطہ کرسکتے ہیں  President@kashmirea.com)

 نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -