انسداددہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 14اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا

انسداددہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 14اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا
انسداددہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 14اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے انتشار انگیز گفتگو کے مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو 14اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں انتشار انگیز گفتگو پر مقدمہ  کی سماعت ہوئی، انسداددہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی   کردی اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر کو دبارہ طلب کرلیا۔