شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنیوالے لڑکے کیخلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ نے اسلام آباد کے رہائشی مجرم شہزاد کو طویل قید کی سزا سنا دی۔
شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنیوالے لڑکے کیخلاف فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سنایا، جج اعظم خان نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہےکہ 24 سالہ لڑکی کی طرف شہزاد نے رشتہ کیلئے فیملی کو بھیجا تاہم لڑکی کی فیملی نے انکار کر دیا۔ مجرم شہزاد پہلے 3 سے 4 ماہ لڑکی کو دھمکیاں دیتا رہا اور 30 نومبر 2020 کو لڑکی کا پیچھا کر کے گولی مار کر قتل کر دیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پراسیکیوشن مجرم شہزاد کے خلاف کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، مجرم شہزاد کو 25 سال قید ، دیگر 3 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس نے کیس کی پیروی کی۔