اگر سیاسی لوگ ٹھیک ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا،پرویز خٹک

اگر سیاسی لوگ ٹھیک ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا،پرویز خٹک
اگر سیاسی لوگ ٹھیک ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا،پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ، صرف ایماندار لیڈر ملک ٹھیک کر سکتا ہے، اگر سیاسی لوگ ٹھیک ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی نہیں دے سکتے،بے ایمان لیڈر ملک ٹھیک نہیں کر سکتا۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تماشا لگا ہوا ہے، 35 سال سے ملک کو لوٹا جا رہا ہے، ملک میں امن ہو گا تو ترقی ہو گی،ہم جھوٹے وعدے نہیں عملی طور پر کام کر کے دکھائیں گے، نعروں نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے عوام کو گمراہ کیا، انہوں نے دعا کی کہ یااللہ پاکستان کو ایماندار لیڈر دے۔