امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب ،آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے

امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب ،آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت ...
امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب ،آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
جیو نیوز کا ذرائع کےحوالے سے کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،مستونگ سمیت دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔
 

مزید :

اہم خبریں -قومی -