لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، کرپشن پر سول جج نوکری سے برخاست

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، کرپشن پر سول جج نوکری سے برخاست
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، کرپشن پر سول جج نوکری سے برخاست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کرپشن سمیت دیگر نوعیت کے الزامات پر 3 جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سول ججز کوسزائیں سنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ،سول جج شہباز حسین کی چار درجے تنزلی کردی گئی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عبد اللہ عثمان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریکارڈ اور جوڈیشل افسران کو سن کر فیصلے سنائے، ججز پر کرپشن سمیت دیگر نوعیت کے الزامات تھے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -