سمابیہ طاہرکا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور جبکہ 4کمسن بچوں کو جیل بھیجنے کا حکم

سمابیہ طاہرکا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور جبکہ 4کمسن بچوں کو جیل بھیجنے کا حکم
سمابیہ طاہرکا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور جبکہ 4کمسن بچوں کو جیل بھیجنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں لیاقت باغ راولپنڈی کے مقام پر 28 ستمبر کو احتجاج کے دوران گرفتار 100 سے زائد رہنماؤں و کارکنان کو  پیش کیا گیا۔

مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق، پشاور کی 80 سالہ معمر خاتون روشن بی بی سمیت سات خواتین کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

پی ٹی آئی خاتون رہنما سمابیہ طاہر کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے عدالت نے پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ عدالت نے گرفتار چار کمسن بچوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔