16جون

کوئٹہ میدان جنگ، ڈپٹی کمشنر،4سیکیورٹی اہلکاراور14طالبات شہید،4دہشت گرد مارے گئے ایک گرفتار۔
٭.... قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی تاریخی رہائش گاہ، زیارت دستی بموں کے حملے میں جل گئی۔ قومی پرچم اتار کر بلوچستان لبریشن آرمی کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ ویمن یونیورسٹی کی بس کوئٹہ شہر کی طرف روانہ ہونے لگی تو پہلے سے رکھا ہوا بم پھٹ گیا۔ نعشوں اور زخمی طالبات کو بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا تو دہشت گرد وہاں بھی پہنچ گئے، 8دہشت گردوں کی زبردست فائرنگ، ایک کا ایمرجنسی وارڈ میں خود کش دھماکہ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھی زخمی،4گھنٹے کی لڑائی میں3دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار،4اہلکار بھی شہید ہو گئے۔