پاکستان میں   120دن سے زیادہ قیام کرنے والے  موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ  کرائیں،پی ٹی اے 

پاکستان میں   120دن سے زیادہ قیام کرنے والے  موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ ...
پاکستان میں   120دن سے زیادہ قیام کرنے والے  موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ  کرائیں،پی ٹی اے 
سورس: Facebook/PTAOfficialPK

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی)  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے،اب 120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ  کرائیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی اے نے  بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کروا دی ۔پی ٹی اے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ  کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لئے  رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ  کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ  بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ انہیں پاکستان میں استعمال کے لیے بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا تھا۔ حکومت نے بیرون ملک سے واپسی آنے والے مسافروں کو  نرمی دیتے ہوئے 60 دن کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی تھی جسے بعد میں 120 دن کر دیا گیا۔