اگر میں نا اہل ہوا تو پارٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے الیکشن کرواﺅں گا :عمران خان

اگر میں نا اہل ہوا تو پارٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے الیکشن کرواﺅں گا :عمران ...
اگر میں نا اہل ہوا تو پارٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے الیکشن کرواﺅں گا :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیاہے کہ اگر وہ نااہل ہوتے ہیں تو وہ پارٹی میں چیئرمین کیلئے الیکشن کروائیں گے ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ن لیگ والوں کی تو فیملی ہے لیکن ہماری پارٹی جمہوری ہے اگر میں نااہل ہو جاتاہوں تو میں پارٹی میں الیکشن کرواﺅں گا اور بہت اچھے الیکشن کرواﺅں گا ،اس دوران پارٹی کے ممبران جس شخص کو پارٹی کے چیئرمین کے قابل سمجھیں گے اسے منتخب کر لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ میں اگر نا اہل ہو جاتا ہوں تو میں اپنی نمل یونیورسٹی سنبھالوں گا ،میرا خواب ہے میں اسے پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بناﺅں ۔عمران خان نے جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید بھی کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -