کرتار پور کوریڈور کی بحالی کا فیصلہ،471 رابطہ سڑکوں اور 75 پراجیکٹس کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری

کرتار پور کوریڈور کی بحالی کا فیصلہ،471 رابطہ سڑکوں اور 75 پراجیکٹس کے حوالے ...
کرتار پور کوریڈور کی بحالی کا فیصلہ،471 رابطہ سڑکوں اور 75 پراجیکٹس کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس  ہوا جس میں روڈز بحالی پروگرام کی471 سڑکوں کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے روڈز کے تمام پراجیکٹس پر15 ستمبر تک تعمیراتی کام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اجلاس میں روڈز بحالی پروگرام 30 جون تک مکمل کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ (رورل روڈز ریہبلی ٹیشن)دیہات میں سڑکوں کی بحالی کے 75 پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیااور 192 ارب کی لاگت سے دیہی روڈز پر 15ستمبر تک کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں کرتار پور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ جی ٹی روڈ تا قائد اعظم انٹر چینج رنگ روڈ کی تعمیر و توسیع ہوگی۔ ملتان تا وہاڑی93 کلومیٹر روڈ کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کماہاں انٹر چینج 24 کلومیٹر روڈ کی تعمیر و مرمت بھی ہوگی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ 5سال کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے۔ عوام کی سہولت کے لیے روڈز پروگرام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

 سینیٹر پرویز رشید،سینئر منسٹر مریم اوررنگ زیب،صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام موجود تھے۔