مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تعمیر پاکستان طلبہ کنونشن
لاہور(پ ر)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سا لانہ تین روزہ مر کزی ’’ تعمیر پاکستان طلبہ کنونشن ‘‘کا انعقاد ۔کنونشن میں نامور سکالر ،اساتذہ اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔انہوں نے اپنے بیانات کے ذریعے نوجوانوں کو ان کی ذمہ د اریوں سے آگاہ کیا۔ کنونشن کے آخری روزسیشن 2017.18 کے لیے ایم ایس او پاکستان کی مرکزی عاملہ اور صوبہ پنجاب کی عاملہ کا انتخاب کیا گیا جس میں سیشن 2017.18 کے لیے ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان محسن خان عباسی ، ناظم عمومی رانا ذیشان اور ناظم اطلاعات شہزاد عباسی کا انتخاب کیا گیا۔اسکے علاوہ سردار مظہر کو ناظم ایم ایس او پنجاب اور ارسلان کیانی کوناظم عمومی اور ناظم اطلاعات کے لیے اعزاز الحق عباسی کومنتخب کیا گیا۔ منتخب ناظم اعلیٰ محسن خان نے عہدیدران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلبہ کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے گے۔
اور آخری دم تک غلبہ اسلام اور استحکا م پاکستان کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرینگے۔