گول گپے کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے

گول گپے کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے
گول گپے کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سمارٹ فون کے دور میں کوئی کچھ بھی کھائے سیلفی یا تصویر لازمی اتاری جاتی ہے جس کے باعث متعلقہ چیز پر اس کے حق کے مطابق ہاتھ صاف نہیں ہوپاتے۔ اگر گرمیوں کی سوغات آم کی بات کی جائے تو شوقین افراد عامر لیاقت والے طریقے کو بہترین قرار دیتے ہیں۔ بھارت کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے مطابق آم کھانے کا مزہ ہی اس وقت آتا ہے جب اس کا رس آپ کی کہنی تک پہنچ رہا ہو اور آپ کا منہ پوری طرح لتھڑ چکا ہو۔
آم کی طرح گول گپے بھی ایسی ہی سوغات ہیں جنہیں دنیا جہاں سے بے خبر ہو کر آنکھیں بند کرکے کھایا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے ، گول گپے کھانے کے طریقے کی تصدیق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی ایک ویڈیو میں کی ہے۔
انہوں نے ایک ویڈیو میں گول گپے کھانے کا صحیح طریقہ بتایا ہے۔ رابی پیرزادہ کے مطابق  جب آپ گول گپے کھارہے ہوتے ہیں تو اگر اس کی ویڈیو بنا رہے ہیں تو اپنی ریکارڈنگ کو بھول جائیں اورسارا فوکس گول گپے پر رکھیں گے تو اس کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید :

تفریح -