یاسمین راشد اور محمودالرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع

یاسمین راشد اور محمودالرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع
یاسمین راشد اور محمودالرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ظل شاہ قتل کیس میں رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد اور محمودالرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش ہوئے، دوران سماعت سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔ 

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی۔

مزید :

قومی -