روزہ تربیت کا عمل ہے جو یہ بتانے آتا ہے کہ عبادات کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلی ضروری ہے

روزہ تربیت کا عمل ہے جو یہ بتانے آتا ہے کہ عبادات کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں ...
روزہ تربیت کا عمل ہے جو یہ بتانے آتا ہے کہ عبادات کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلی ضروری ہے

  

تحریر : آفتاب شاہ

روزہ اس نیت سے بندھا ہے جس کا سرا کئی رخ رکھتا ہے۔

لیکن ایک عام مسلمان صرف ثواب کی خاطر روزے کو زندگی میں شامل کرتا ہے۔

ہونا تو یہ چاہیے کہ روزے کا رنگ اس کی اخلاقی حالت کو بدل کر رکھ دے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

ایسا شخص ایک طرف تو روزے کی حالت میں ہوتا ہے دوسری طرف وہ روٹھے رشتے دار سے نفرت بھی دل میں رکھتا ہے۔

سجدہ ربِ کائنات کو بھی کرتا ہے اور زبان پر گالیوں کا طوفان بھی برپا رکھتا ہے۔

وضو کے پانی سے جسم پاک کرتا ہے لیکن معافی اور درگزر کے پانی سے دل صاف نہیں کرتا۔

ماتھے پر محراب تو بنا لیتا ہے لیکن لوگوں کے دلوں میں تھوڑی سی جگہ بنا نہیں پاتا۔

ذکرِ خدا کے باوجود دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہوئے گزرتا ہے

تو ایسا شخص محض بھوک کاٹ رہا ہے۔

کیونکہ روزہ تربیت کا عمل ہے جو یہ بتانے آتا ہے کہ عبادات کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلی ضروری ہے۔

 کتاب" آفتابیات" سے اقتباس