رمضان میں کھانے پینے کی اشیاءکو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے مفید مشورے

رمضان میں کھانے پینے کی اشیاءکو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے مفید مشورے
رمضان میں کھانے پینے کی اشیاءکو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے مفید مشورے

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ہر سال کتنی مالیت کا کھانا ضائع کر دیا جاتا ہے؟ اس سوال کا جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ العریبیہ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل فوڈ سکیورٹی اتھارٹی (جی ایف ایس اے) کی طرف سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کھانا ضائع ہونے کی شرح 33فیصد ہے اور اس شرح سے جس قدر کھانا ضائع ہوتا ہے اس کی مالیت 10ارب 6کروڑ 60لاکھ ڈالر سالانہ بنتی ہے۔ 
اتھارٹی کی طرف سے ماہ صیام میں کھانے پینے کی اشیاءضائع ہونے سے بچانے کے لیے کچھ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو پہلے ہی طے کر لینا چاہیے کہ وہ افطار میں کیا لینا چاہتے ہیں۔ آپ ایک سے زائد کھانے بنائیں مگر ان کی مقدار کم رکھیں تاکہ کھانا ضائع نہ ہو۔ بچ جانے والے کھانے کو سٹور کر لیں اور بعد میں استعمال کریں۔
اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کھجوریں ماہ صیام میں روزہ کھولنے کے لیے لازمی استعمال کی جانے والی چیز ہیں مگر سعودی عرب میں ہر سال 36ہزار ٹن کھجوریں ضائع کر دی جاتی ہیں۔اتھارٹی کی طرف سے لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ افطار میں اپنے دسترخوان پر اتنی ہی کھجوریں رکھیں جتنی آپ کھا سکتے ہوں۔