سپیکر گلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی
گلگت (آئی این پی)گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے قرار داد جمع کروادی گئی ہے جس پر 16 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ 33 رکنی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 17 ارکان کی حمایت درکار ہے، پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا کہنا ہے کہ سپیکر کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن اراکین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔