اگر چوٹ لگ جائے یا جلد جل جائے تو زخم کے علاج کیلئے یہ گھریلو طریقے ہرگز استعمال نہ کریں

لندن(نیوزڈیسک)بعض اوقات گھر کا کام کرتے کہیں چوٹ لگ جاتی ہے یا جسم جل جاتا ہے تو ہم کچھ گھریلو نسخے آزما لیتے ہیں لیکن لاعلمی میں ہم کوئی ایسا کام کرجاتے ہیں جو ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسی باتیں بتاتے ہیں جوآپ کے لئے بہت زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔
جلے ہوئے حصے کو لمبی دیر تک ٹھیک نہ کرنا
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو وہ اسے پانی کے نیچے تھوڑی دیر چھوڑ کر نکال لیتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات نہیں۔ماہر صحت ڈاکٹر جیفری پالی گرینو کا کہنا ہے کہ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اسے کم از کم 20منٹ تک پانی کے نیچے رکھیں۔اس کا کہنا ہے کہ ہماری جلد کے اندر تک کافی گہری جگہ یہ جلن پہنچتی ہے اور ٹشو تباہ ہوجاتے ہیں اور جلد کے اوپر تھوڑی دیر تک پانی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
لمبی زندگی کا راز پسینے میں پوشیدہ،سائنسدانوں نے مشورہ ے دیا
ناک سے خون بہنے کے دوران سر اوپر کرنا
اکثر لوگ ناک سے خون بہنے کی صورت میں اپنے سر کو پیچھے یا اوپر کی طرف کرتے ہیں تاکہ خون رک جائے لیکن اس غلطی کی وجہ سے خون گلے میں چلا جاتا ہے اوراس کی وجہ سے سانس بند ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔آپ کوچاہیے کہ ایسی صورت میں اپنا سر سیدھا رکھیں اور کسی کپڑے سے ناک پر پورا دباﺅ ڈالیں تا کہ خون بند ہوجائے یا کم از کم باہر نہ آئے۔
اکثر لوگ فریکچریا چوٹ کی صورت میں متاثرہ حصے کو گرم رکھتے ہیں جو کہ ایک غلط چیز ہے کہ اس طرح خون کی گردش تیز ہوجاتی ہے اور سوزش ہوجاتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں برف لگانی چاہیے کہ اس سے درد کی شدت کم ہونے کے ساتھ سوجن بھی نہیں ہوتی۔
آنکھ میں کچھ پڑ جائے اور اسے نکالنا
اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اگر آنکھ میں کچھ پڑجائے تو وہ اسے نکالنے بیٹھ جاتے ہیںلیکن اس طرح سوزش بڑھ جاتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ ایسا ہرگز نہ کریں بلکہ آنکھ کو کسی بھی کپڑے یا کاٹن سے ڈھانپ دیں۔آنکھ کو صرف اسی صورت میں دھوئیں اگر اس میں کوئی کیمیکل چلا گیا ہے۔
زخم سے روئی ہٹانا
اگر چوٹ کے اوپر روئی رکھی جائے تو یہ زخم کو مندمل کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن روئی بدلنے کی کوشش میں ہم یہ نقصان کربیٹھتے ہیں کہ زخم دوبارہ ہرا ہوجاتا ہے اور خون بہنے لگتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ جب تک زخم پوری طرح بھر نہ جائے تب تک پرانی روئی نہ ہٹائیں۔
حادثے کے بعد ہسپتال نہ جانا
بعض اوقات حادثہ اس طرح کا ہوتا ہے کہ بظاہر کوئی چوٹ نہیں لگی ہوتی لیکن دماغ یا جسم کے کسی اندرونی حصہ میں چوٹ کی وجہ سے بڑا نقصان ہوجاتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ فوراًہسپتال کا وزٹ کریں تا کہ کسی بھی طرح کے نقصان سے بچا جاسکے۔