سعودی عرب میں ریسٹورنٹس کی خواتین پر انوکھی پابندی

سعودی عرب میں ریسٹورنٹس کی خواتین پر انوکھی پابندی
سعودی عرب میں ریسٹورنٹس کی خواتین پر انوکھی پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کے اکیلے ریستوران جانے پر پابندی عائدکردی گئی ہے اور اس سلسلے میں مختلف ریستوان مالکان نے بورڈ آویزاں کردیئے ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیاکہ اکیلی خواتین کے داخلے پر پابندی والے بورڈ ہٹا دیں۔
 اخبار ’الحیات‘ کے مطابق یہ درخواست ملک کی انسانی حقوق کی قومی سوسائٹی کی طرف سے آئی ہے جس کا کہنا ہے کہ ریستورانوں میں لگائے گئے اس قسم کے بورڈ ’ غیر قانونی‘ ہیں۔
ایک ریستوران کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بورڈ لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان چھیڑ چھاڑ کے ’کئی واقعات‘ کے بعد لگایا تھا،یہ بورڈ تبھی اتارے جائیں گے جب یقین دلایا جائے گا کہ ریستورانوں میں آئندہ ایسے واقعات پیش نہیں آئیں گے۔
انسانی حقوق کی سوسائٹی کے ترجمان خالد الفخری نے اخبار سعودی گزٹ سے کہا کہ ریستورانوں کے پاس ایسا کوئی قانونی حق نہیں ،یہ بورڈ غیر قانونی ہیں اور ان ریستورانوں کے مالکان کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتے ہیں، وہ نامناسب رویوں سے کسی اور طرح سے نمٹیں۔

مزید :

انسانی حقوق -