پیپلز پارٹی کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جوڈیشل کمیشن میں  فریق بننے کا فیصلہ کرلیاہے اور سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے الیکشن ریفارمز کمیٹی کی منظور ی دیدی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق راجہ پرویز اشرف کمیشن میں فریق بننے کی باقاعدہ درخواست دیں گے اور اعتزاز احسن کمیشن میں پارٹی کی قانونی قیادت کی سربراہی کریں گے ۔
پیپلز پارٹی نے بشریٰ اعتزاز اور اعتزاز احسن کے حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت بھی جوڈیشل کمیشن کو دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -