وہ ویب سائٹ جس سے آپ کو جو چیز چاہیے بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں، ایک روپیہ بھی ادا نہ کرنا پڑے گا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان مالی پریشانیوں میں مبتلا ہوجائے تو بعض اوقات اسے دوسروں کی مدد کی ضرورت بھی پڑجاتی ہے، لیکن مدد کے لئے ہاتھ بڑھانا ہر کسی کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔ سعودی فارماسسٹ خالد محمد المطلق نے اسی بات کو سوچتے ہوئے ایک ایسی ویب سائٹ قائم کردی ہے کہ ضرورت مند لوگ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر اس ویب سائٹ پر جائیں اور اپنی ضرورت کی اشیاءمفت لے لیں۔
خالد محمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویب سائٹwww.freethingstogo.com اپنے خاندان اور دوستوں کے تعااون سے قائم کی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے لوگ فرنیچر، گھریلو استعمال کی عام اشیاءبرتن، کپڑے، غرضیکہ ہر قسم کی اشیاءعطیہ کررہے ہیں، جو کہ ضرورت مند افراد کو مفت دستیاب ہوں گی۔
کینیڈا میں ایک مسلمان نے ایسا کام کر دکھایا کہ تمام غیر مسلم حسد کی آگ میں جلنے لگے
ویب سائٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد ضرورت کی اشیاءعطیہ کرنے والوں اور ضرورت مندوں کا رابطہ کروانا ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے لوگ اپنی ضرورت سے زائد اشیاءکی تفصیلات بھیجتے ہیں اور ضرورت مند لوگ ان اشیاءکی تفصیلات کو دیکھتے ہوئے براہ راست ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ویب سائٹ کی خدمات عرب اور شمالی افریقہ کے ممالک میں دستیاب ہوچکی ہے جبکہ جلد یہ سہولت، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان میں بھی فراہم کی جائے گی۔