آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کا انتقال  گزشتہ شب  ہوا   جن کی نماز جنازہ  آج رات ریس کورس گراؤنڈ  راولپنڈی میں ساڑھے 9 بجے ادا کی جائے گی ، نماز جنازہ میں صدر، وزیراعظم ، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے افسران اور جنرل عاصم منیر کے خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری

صدرمملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورصدرمملکت نے کہا کہ سوگوارخاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ آرمی چیف اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،  والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا انہوں نے  جنرل سید عاصم منیراورسوگوارخاندان کیساتھ ہمدردی وتعزیت کی۔

 سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔