عشق میں ناکام ہونے والوں کے لئے دنیا کا واحد بازار، یہاں کیا بکتا ہے؟ جان کر ناکام عاشقوں کے چہرے کھل اُٹھیں گے

عشق میں ناکام ہونے والوں کے لئے دنیا کا واحد بازار، یہاں کیا بکتا ہے؟ جان کر ...
عشق میں ناکام ہونے والوں کے لئے دنیا کا واحد بازار، یہاں کیا بکتا ہے؟ جان کر ناکام عاشقوں کے چہرے کھل اُٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک) عشق میں ناکامی کے بعد محبوب یا محبوبہ سے متعلقہ اشیاءسب سے زیادہ تکلیف کا باعث ہوتی ہیں کہ عاشق نامراد کو زندگی میں آگے ہی نہیں بڑھنے دیتیں۔ ویت نام میں ایک ایسا بازار ہے جہاں ناکام عاشقوں کی یہ مشکل آسان کی جاتی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ بازار دارالحکومت ہنوئی میں ہے جہاں عشق میں ناکام ہونے والے لڑکے لڑکیاں محبت کی وہ نشانیاں لا کر فروخت کرتے ہیں جو انہیں محبت رفتہ کی یاد دلاتی ہیں۔ان میں انگوٹھیاں، ملبوسات، پرفیوم، موم بتیاں اور دیگر سامان شامل ہوتا ہے۔

ہمارا ٹیچر کلاس کی لڑکیوں کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کرتا تھا، پھر ایک دن میں نے اس کو ’چاک‘ کے ذریعے بے نقاب کردیا، نوجوان لڑکی نے ایسی کہانی سنادی کہ پورا انٹرنیٹ حیران ہوگیا
اس بازار میں اپنے محبوب سے وابستہ سامان فروخت کرنے آئی 29سالہ فوک تھوئی نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ ”میں بہت دکھی ہوں، کھا سکتی ہوں نہ پی سکتی ہوں، لیکن اب میں خود کو سنبھالنا چاہتی ہوں اور اپنے ماضی کو بھولنا چاہتی ہوں، چنانچہ میں وہ ملبوسات، پرس اور دیگر اشیاءفروخت کرنے یہاں آئی ہوں جو میرے بوائے فرینڈ نے مجھے تحفے میں دی تھیں۔“اس بازار میں اکثر ناکام عاشقوں کو گٹار کی دھن پر دکھ بھرے گیت گاتے بھی سنا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -