’میں نے اُس لڑکے پر بھروسہ کرکے اپنی قابل اعتراض تصاویر دے دیں لیکن پھر اس نے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا شرمناک کام ہوگیا جو آج تک کسی لڑکی کے ساتھ نہ ہوا، جان کر ہر کوئی توبہ پر مجبور ہوجائے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر لڑکے لڑکیوں میں دوستی آج معمول کی بات بن چکی ہے۔ قربت بڑھ جائیں تو لوگ آپس میں کچھ بھی شیئر کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں، حتیٰ کہ برہنہ تصاویر بھی۔ایک برطانوی لڑکی نے بھی ایسے ہی ایک شخص پر اعتماد کیا اور اسے اپنی برہنہ تصاویر بھیج دیں۔ پھر اس کے ساتھ جو کچھ ہوا، جان کر کوئی بھی کسی کو ایسی تصاویر بھیجنے سے توبہ کر لے گا۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر اس برطانوی لڑکی کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوئی۔ جلد ہی دونوں میں قربت بڑھ گئی اور وہ واٹس ایپ پر چیٹ کرنے لگے اور فون پر بات کرنے لگے۔ لڑکا دن رات اس کے ساتھ گپ شپ کرتا رہتا اور اسے اپنی محبت کا یقین دلاتا رہتا۔ اس نے لڑکی کو ایک واٹس ایپ گروپ میں بھی شامل کر لیا جس میں لڑکے کے 15سے زائد دوست موجود تھے۔ یوں ایک مہینے میں اس نے لڑکی کا اعتماد جیت لیا۔
نوجوان لڑکی کو غلطی سے اس کے ہم جماعتوں نے واٹس ایپ گروپ میں ڈال دیا، اُدھر اس کے بارے میں لڑکے کیا باتیں کررہے تھے؟ پڑھتے ہی زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، جان کر کسی کا بھی چہرہ شرم سے لال ہوجائے
رپورٹ کے مطابق وہ دونوں ملنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اس دوران لڑکی دو ہفتوں کے لیے چھٹیوں پر بیرون ملک چلی گئی۔ اس دوران لڑکے نے اسے اپنی ایک فحش ویڈیو بنا کر بھیجی جس کے جواب میں لڑکی نے بھی اسے اپنی کچھ برہنہ تصاویر بھیج دیں۔ چھٹیوں سے واپس آ کر دونوں نے ملنے کا پروگرام بنایا اور لڑکے نے کہا کہ وہ اتوار کے روز اس کے اپارٹمنٹ پر آئے گا۔ لڑکی نے پورے اپارٹمنٹ کی صفائی کی اور کھانے پینے کا سامان بھی لا کر رکھ دیا۔ وہ لڑکے کے لیے مزیدار کھانے بنانا چاہتی تھی۔ لیکن لڑکا اتوار کے روز نہ آیا۔ اس روز اس نے لڑکی کا فون بھی نہ سنا اور کسی پیغام کا جواب بھی نہ دیا۔ رات کو اس نے کال اٹھائی تو دونوں میں لڑائی ہو گئی۔ اگلے دن لڑکے نے لڑکی کی بھیجی ہوئی برہنہ تصاویر اسی واٹس ایپ گروپ میں شیئر کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کا کہنا تھا کہ ”میں آج تک نہیں سمجھ سکی کہ اس نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا۔میں نے اس پر اعتماد کیا تھا۔آج کے بعدمیں کسی کو اپنی ایسی تصاویر نہیں بھیجوں گی خواہ اس پر مجھے کتنا ہی اعتماد کیوں نہ ہو۔“