فیصل آباد میں فائرنگ، پولیوورکر جاں بحق

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزکالونی میں فائرنگ سے پولیو ورکرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ورکرز پیپلزکالونی میں گھر گھر بچوں کو قطرے پلارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر پولیو ورکرسرفرازموقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرفراز رحمانیہ سکول میں ٹیچر تھا۔ فائرنگ اور ہلاکت کے بعد فیصل آبا دمیں انسدادپولیو مہم ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیو رضا کا رپر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی ۔