دھماکہ سعودی عرب کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار سکیورٹی فورس کے ہیڈ کواٹر میں ہوا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی مسجد میں خود کش حملہ ہواہے جس میں 17افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں,شہید ہونے والوں کاتعلق سعودی سیکیورٹی فورسز سے ہے ۔سعودی سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے کہاہےکہ دھماکہ اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار سیکیورٹی فورس(SWAT)کے ہیڈ کواٹر میں واقع مسجد میں ہو ا،حملہ آور صفائی کرنے والے کے بھیس میں مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث 17سیکیورٹی اہلکار کے شہید ہونے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔