اڑی حملہ :بھارتی فوج نے حملہ آوروں کے خون کے نمونے حاصل کر لیے ، امریکا بھجوائے جائیں گے : بھارتی میڈیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج نے اڑی حملے کے دوران مارے گئے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے حاصل کر لیے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے جمع کر لیے ہیں جبکہ حملہ آوروں سے ملنے والا اسلحہ اور نقشے این آئی اے کے حوالے کر دیے ۔
یہ بھی پڑھیں ، بھارتی ایئر لائن کے طیارے میں بم ۔۔۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خون کے نمونے امریکا بھجوائے جائیں گے جبکہ جی پی ایس اور سیٹلائٹ سیٹ بھی امریکا بھیجے جائیں گے ۔