وزیراعظم کے استعفے کی افواہیں، چوہدری نثار یا شہبازنہیں بلکہ ایک جونیئروزیر وزارت عظمیٰ سنبھال سکتاہے: حامدمیر

وزیراعظم کے استعفے کی افواہیں، چوہدری نثار یا شہبازنہیں بلکہ ایک جونیئروزیر ...
وزیراعظم کے استعفے کی افواہیں، چوہدری نثار یا شہبازنہیں بلکہ ایک جونیئروزیر وزارت عظمیٰ سنبھال سکتاہے: حامدمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی آئندہ 48گھنٹوں میں استعفے کی خبریں زیرگردش ہیں جس پر سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا کی خبروں پر توجہ نہ دیں لیکن اگر وزیراعظم عدالت یاکسی اورطریقے سے فارغ ہوجاتے ہیں تو وہ چوہدری نثار کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے جبکہ شہبازشریف اور خواجہ آصف بھی نہیں بن سکتے ، البتہ پنجاب کے ایک جونیئروزیرکا قرعہ فال نکل سکتا ہے ۔
نیوزون کے پروگرام میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں وزیراعظم کے استعفے کی افواہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی میٹنگ نہ ہونے ، عسکری حکام کی طرف سے کچھ نام دیئے جانے سے متعلق سوال پر حامد میرنے کہاکہ سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیں تو بہتر ہے ، چھ سات سال سے بطور اخبار نویس وہ جتنا کچھ نوازشریف کو جانتے ہیں ،وہ استعفیٰ نہیں دیں گے ، البتہ یوسف رضاگیلانی کی طرح عدالت یا کسی اورذریعے سے وزارت عظمیٰ سے ہٹ بھی جاتے ہیں تووہ چوہدری نثا ر کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے ، شہبازشریف اور خواجہ آصف بھی نہیں بن سکتے اور نہ ہی ممکنہ وزیراعظم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے بلکہ گردونواح سے ہوسکتاہے ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو سینئر وزراءمیں سے کوئی عہدے پر فائز ہوسکتاہے اور یہ بھی ہوسکتاہے کہ ان میں سے ایک جونیئروزیرکے نام قرعہ فال نکلے ۔
حامد میر نے کہاکہ سیاسی تبدیلی سوشل میڈیا نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے آنی ہے ۔


Is Nawaz Sharif going to resign in next 48... by awaizp7