آرمی چیف سے کیوں ملنے گئے؟ چوہدری نثار نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر یقین کرنا مشکل

آرمی چیف سے کیوں ملنے گئے؟ چوہدری نثار نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر یقین کرنا ...
آرمی چیف سے کیوں ملنے گئے؟ چوہدری نثار نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ، اسحاق ڈار اور شہباز شریف آرمی چیف سے ملاقات کیلئے اس لئے گئے تھے تاکہ وہ ڈان میں چھپنے والی خبر کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں سامنے آنے والی معلومات کا تبادلہ کر سکیں۔ یہ میٹنگ چھپ چھپا کر ہوئی اور نہ ہی کوئی بریفنگ دی، کچھ لوگوں نے ہر چیز کو ڈرامائی شکل دینے کا وطیرہ بنا لیا ہے۔

وزیراعظم کے استعفے کی افواہیں، چوہدری نثار یا شہبازنہیں بلکہ ایک جونیئروزیر وزارت عظمیٰ سنبھال سکتاہے: حامدمیر
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ متنازع خبر کی ابتدائی تحقیقات کافیصلہ وزیراعظم نے کیا اور انہیں وزیر قانون کی سربراہی میں قانونی ٹیم، وزارت داخلہ، اور دیگر کی حمایت حاصل تھی۔ جس دن سانحہ کوئٹہ ہوا اس سے ایک دن پہلے تمام تجاویز تیار کر لی تھیں لیکن کوئٹہ جانا پڑا گیا جہاں آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس میں تین معاملات پر بات چیت ہوئی جن میں سے ایک معاملہ ڈان میں چھپنے والی خبر کی انکوائری کا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے اور جب آرمی چیف نے وزیراعظم سے تحقیقات سے متعلق پوچھا تو وزیراعظم نے میری جانب دیکھا جس پر میں نے بتایا کہ میں کل سے ہی تیار تھا تاہم سانحہ کوئٹہ کے باعث یہاں آنا پڑ گیا ہے اور اب جیسے ہی واپس جائیں گے تو معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری جانب سے ایسا کہے جانے پر ’اس‘ طرف سے کہا گیا کہ یہاں ہی شیئر کر لیں جس پر میں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم کیساتھ شیئر کروں گا اورپھر آپ سے جس کے بعد اگلے دن وزیراعظم کیساتھ ملاقات کی جس میں اسحاق ڈار اور شہباز شریف بھی موجود تھے اور تمام معلومات شیئر کیں اور اپنی تجاویز دی۔ وزیراعظم نے مجھ سے کچھ سوالات کئے اور پھر اصولی طور پر میری تجاویز کی منظوری دی۔ چوہدری نثار کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا تھا کہ ان معلومات کا اعلان کرنے سے پہلے انہیں ہمارے ساتھ بھی شیئر کر لیا جائے اس لئے آپ ان کے ساتھ معلومات شیئر کر لیں۔

تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہا، دھرنے کی حمایت کرتا ہوں، اداروں سے ٹکراﺅ نواز شریف کی بھارت کیساتھ ڈیل کا نتیجہ ہے: نبیل گبول
وزیراعظم کے کہنے پر ہم نے فون کیا اور پھر ملاقات کیلئے گئے۔ یہ ملاقات چھپ چھپا کر نہیں کی گئی اور پورے پروٹوکول کے ساتھ گئے اور صرف معلومات کے تبادلے کے لئے گئے تھے۔ یہ نہ تو بریفنگ تھی اور نہ ہی رات 11 بجے کوئی میٹنگ ، کچھ لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ ہر چیز کو ڈرامائی شکل دے کر اسے جھوٹ کا لبادہ اوڑا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی واضح کر دوں کہ آرمی چیف کے ساتھ میٹنگ ہمیشہ کی طرح بہت اچھی تھی۔ کہا گیا کہ یہ بہت تلخ اور گرما گرم تھی لیکن پتہ نہیں کون انہیں سمجھائے گا کہ ایسی خبروں سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی۔

مزید :

اسلام آباد -