سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں شراب کی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا ، حکومت سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں شراب کی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا ، حکومت سے ...
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں شراب کی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا ، حکومت سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میںشراب کی غیر قانونی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ کراچی میں 120شراب خانون کے لائسنس ہیں جبکہ صرف ضلع جبونی میں ہی 24لائسنس دیے گئے ۔ ڈی جی ایکسائز کی رپورٹ میں یہ انکشا ف بھی کیا گیا کہ ضلع جنوبی میں بیس ہزار اقلیتی افراد اور شراب کی 24 دکانیں ہیں ۔

پاک فوج کیساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو شراب کی تمام دکانیں فوری بند کرانے کا حکم سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شراب کی دکان سارا سال کھلی رکھنے کا کون سا قانون ہے؟
سال کے 365دن شراب کی دکانوں کے لائسنس غیر قانونی ہیں اورحدود آرڈیننس کے تحت شراب اقلیتوں کے تہواروں پر دی جا سکتی ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضلع جنوبی میں شراب اقلیتوں کے نہانے کے بعد بھی بچ جائے گی ،صرف اقلیتوں کے تہوار، ہولی ، کرسمس اوردیوالی سے پانچ روز قبل شراب دی جاسکتی ہے ۔”پنڈتوں اور بشپ کو بلا کر شراب سے متعلق پوچھیں گے “۔
عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ دو روز میں شراب خانوں کو بند کراکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور شراب کے لائسنس ری کال کر لیے جائیں جبکہ ڈی جی ایکسائز کو حکم دیا گیا کہ وہ شراب کے لائسنس ری کال کر کے رپورٹ آج ہی جاری کریں۔

مزید :

کراچی -