ملک میں وزیر اعظم نہیں نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے: مریم نواز شریف

ملک میں وزیر اعظم نہیں نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے: مریم نواز شریف
ملک میں وزیر اعظم نہیں نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے: مریم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نواز شریف سے جی بھر کر محبت کرتے ہیں، اسلام آباد سے لاہور تک ہر جگہ ان کا پرتباک استقبال کیا گیاجس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی عوام نے نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ قبول نہیں کیا ہے۔ نواز شریف پہلے عوام کی محبت تھا اب پاکستانی عوام کی زد بن چکا ہے۔ جس ملک کی عدالتوں میں آئین شکن اور ڈکٹیٹر کو پکڑنے کی ہمت نہ ہو وہاں وزیر اعظم کو نہیں نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر نہ بیٹھو ، نواز شریف کی مخالفت  میں  پاکستان کو سزا نہ دو ، نوا زشریف کو جب بھی اقتدار ملا انہوں نے ڈوبتے ہوئے ملک کو سنبھالا اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیامگر انہوں نے اپنے سیاسی کیرئر میں کبھی بھی نہ رشوت لی اور نہ ہی کرپشن کی، نواز شریف کا دور اقتدار پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا آئینہ دار رہا ہے۔  

ایف سی بلوچستان کی افغان بارڈر پولیس کو عید کی مبارکباد،فرنٹیئر کور کی جانب سے مٹھائی کاتحفہ :آئی ایس پی آر
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے لاہور کے سینٹ اینتھونی چرچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ تباہ حال اور نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا ہے انہیں جب بھی اقتدار ملا انہوں نے ڈوبتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالا ۔آج ہر پاکستانی سوال کر رہا ہے کہ جب ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا جب ملک میں سرمایہ کاری کی جا رہی تھی اس وقت جمہوری عمل کو سبوتازژ کیوں کیا گیا؟ نواز شریف اپنی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ وہ عوام کے حق حاکمیت کو منوانے اور جمہوریت کی بقا کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ این اے120کے ووٹر17ستمبر کو جمہوریت کی بقا کے لئے باہر نکلیں۔، سی پیک کو ووٹ دیں، ملک کی ترقی کو ووٹ ڈالیں۔
مریم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ این اے 120میں ایک طرف حلقے کے عوام کے ساتھ جینے اور مرنے والے کھڑے ہیں جبکہ دوسری طرف ووٹ تو لاہور سے مانگنے والے اور باہر جا کر لاہور کی ترقی کو گالیاں دینے والے کھڑ ے ہیں۔ اس وقت جب پشاور میں ڈینگی کی مصیبت آئی تو وہاں کے لوگ شہباز شریف کو بلا رہے ہیں،عمران خان کے لئے یہ ندامت کا مقام ہے کہ لوگوں نے انہیں آواز دینا ہی چھوڑ دیا کیوں کہ آواز اسی کو دی جاتی ہے جو مصیبت کے وقت ساتھ دیتا ہے۔انہیں معلوم ہے کہ شہباز شریف مصیبت کے وقت ان کے ساتھ کھڑا ہوگا ،وپ مصیبت کے وقت میں سرکاری ریسٹ ہاﺅس میں چھپ نہیں جائے گا۔
مریم نواز شریف نے سینٹ انتھونی چرچ کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے لئے نواز شریف اور کلثوم نواز کا سلام لے کر آئی ہوں، آپ نے میری والدہ کے لئے دعائیں دیں۔ اللہ تعالیٰ نے وہ دعائیں سنیں ، آپ نے مجھے جتنی دعائیں دیں مجھے جتنی شفقت دی اس کے لئے شکر گزار ہوں۔ہمارے دکھ ، ہمارے سکھ ، ہماری محبتیں اور قدریں بھی سانجھی ہیں، میرا نام جو مریم ہے وہ بھی پاکیزہ خاتون مریم بی بی کے نام پر ہے،2013ءمیں بھی الیکشن مہم کی ذمہ داری میرے ذمہ تھے، وہاں پر بھی تمام مسیحی بھائیوں نے شفقت کا ہاتھ میرے سر پر رکھا ۔ اب بھی مسیحی برادری ہمارے ساتھ کھڑی تھی وہ مجھے دعائیں رہی ہے یہ لمحات میرے دل میں اتر گئے ہیں میں ان لمحات کو ساری زندگی بھلا نہیں پاﺅں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -