”دوہری شہریت میں فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا ، آپ اس نکتے کو کیوں بھول جاتے ہیں“: مبشر حسن کیس کا تذکرہ ہونے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

”دوہری شہریت میں فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا ، آپ اس نکتے کو کیوں بھول جاتے ہیں“: ...
”دوہری شہریت میں فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا ، آپ اس نکتے کو کیوں بھول جاتے ہیں“: مبشر حسن کیس کا تذکرہ ہونے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے وکیل مخدو م علی خان نے اپنے دلائل کے دوران مبشر حسن کیس کا تذکرہ کر دیا جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ دوہری شہریت کے مقدمات میں فیصلہ براہ راست سپریم کورٹ نے کیا تھا ۔ آپ اس نکتے کو کیوں بھول جاتے ہیں ؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کے دوران مخدوم علی خان نے عدالت میں مشبر حسن کیس کا 2009ءکو ہونے والا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ مبشر حسن کیس میں وفاقی حکومت کو جاری کی گئی ہدایت پر عمل نہ ہوا ۔یکم اپریل کو عدالت نے وفاقی حکومت کو سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہا اور 26اپریل 2012ءکو وزیر اعظم کو سزا سنائی گئی ۔

وعدہ کرتا ہوں اپنے دلائل بار بار نہیں دہراﺅں گا : وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کا سپریم کورٹ میں بیان

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 4مئی کو سپیکر نے رولنگ دی تو معاملہ دوبارہ سپریم کورٹ آیا جبکہ 19جون کو عدالت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ۔ نااہلی کے تمام مقدمات میں فیصلہ شواہد ریکارڈ کرانے کے بعد ہوا جس پر بینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ دوہری شہریت کے مقدمات میں فیصلہ براہ راست سپریم کورٹ نے کیا تھا ۔ آپ اس نکتے کو کیوں بھول جاتے ہیں ؟

مزید :

قومی -