وعدہ کرتا ہوں اپنے دلائل بار بار نہیں دہراﺅں گا : وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کا سپریم کورٹ میں بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ سے وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دلائل بار بار نہیں دہرائیں گے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔آج سماعت شروع ہوتے ہی 5رکنی لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کے وکیل سے استفسار کیا ”مخدوم صاحب آپکو دلائل مکمل کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا“ جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میری کوشش ہو گی آج آرٹیکل 62اور 63کے حوالے سے دلائل مکمل کر لوں ۔
ترک مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ، 20افراد ہلاک
اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ پہلےتقاریر میں تضاد ، کفالت اور پھر دائر اختیار کے حوالے سے بات کرنگا ۔184/7کے ساتھ 4ایشوز پر بات کرونگا ۔”وعدہ کرتا ہوں بطور وکیل اپنے دلائل دہراﺅں گا نہیں“۔