الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کو خارج کر دیا ۔الیکشن کمیشن میں درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کر رکھی تھی تاہم درخواست کی سماعت کے دوران وہ خود عدم حاضر رہے ۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف درخواست آرٹیکل 62اور 63پر دائر کی گئی تھی جس کی آج سماعت تھی مگر درخواست گزار کی عدم حاضری پر الیکشن کمیشن نے اسے خارج کر دیا ہے ۔

درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ کی جانب سے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں بنی گالہ کی زمین اور لندن فلیٹ سمیت آف شور کمپنی بھی ظاہر نہیں کی، عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 پورا انہیں اترتے ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

مزید :

قومی -