آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ،خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ترکی کی بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ،دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی جی ایچ کیو کے دورے پر آئے جہاں انہوں نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں دونوں عسکری حکام کے درمیان خطے میں استحکام اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر ترک جنرل کو پاک فوج کے تربیتی اور انٹیلی جنس امور پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ترک جنرل صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار کو سراہا ۔