کارگل جنگ میں پہلا راکٹ میں نے اپنے ہاتھوں سے فائر کیا:حافظ سعید
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ کارگل کی جنگ میں بھارت کے زیر قبضہ چوٹیوں پر سب سے پہلا راکٹ انہوں نے چلایا تھا اور وہ پہلی بار یہ بات منظر عام پر لا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک مقامی ہوٹل میں سینئر کالم نگار اسد اللہ غالب کے کالموں کے مجموعے ”اے وطن کے سجیلے جوانوں“ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد مقبول، میجر جنرل (ر) غلام مصطفی اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور کشمیر کو آزاد کرائے بغیر پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف دونوں شریف ہے اور ایک ہو کر قومی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ ان کا ایک ہونا کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں اور دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی۔