موت کا پردہ

موت کا پردہ
موت کا پردہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد ِ حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے سفر آخرت پر روانہ ہو گئیں ایک وسیع حلقے میں ان کا سوگ منایا گیا نماز جنازہ میں راقم نے بھی شرکت کی مرحومہ ایک گھریلو خاتون تھیں اور عملاً ان کا سیاست و حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں تھا مگر میاں محمد شریف مرحوم کی رحلت کے بعد وہ اپنے بیٹوں کو قیمتی مشوروں سے نوازا کرتیں ذاتی حیثیت میں انہیں ایک خوش قسمت اور بد قسمت خاتون کہا جا سکتا ہے وقت ِآخرت وہ کربناک احساس سے گزریں اس لیے کہ اولاد ایک جگہ موجود نہیں تھی دراصل وہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کے انتقال پر ملال کے بعد اداس رہنے لگی تھیں بیگم شمیم اختر مرحومہ کے لئے لاکھوں افراد دست بدعا ہیں اللہ رب العزت مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے چند روز قبل تحریک لبیک کے سرپرست علامہ خادم حسین رضوی مرحوم بھی اگلی دنیا کو سدھار گئے وہ عہدحاضر میں ایک سچے پکے عاشق رسولؐ اور ماہر اقبالیات تھے وہ اپنے سامعین و ناظرین کے قلب و سینہ میں عشق رسول ؐ کے چراغ جلا دیا کرتے۔ان کے انداز خطابت کا عجیب رنگ تھا ان کا جنازہ دنیا کے چند بڑے جنازوں میں سے ایک کہا جا سکتا ہے لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں ایک! شہیدان ناموس رسالتؐ سے انہیں خاص لگاؤ تھا چونکہ اس حوالے سے ہمارے دوست مصنف، کالم نویس رائے ارشاد کمال نے خاص کام کر رکھا ہے اس لئے عموماً ان کی کتب کا تذکرہ فرماتے اور از حد خوبصورت الفاظ میں یہ بیان کیا کرتے! سابق وفاقی وزیر چوہدری دانیال عزیر کے والد محترم چوہدری انور عزیز مرحوم پاکستان کے پڑھے لکھے سیاست دانوں میں ان کا شمار ہو تا ہے نیک نام، متحرک، ہر دلعزیز اور جذبہء خدمت خلق سے سرشار!اسی طرح سینیٹر (ر) گلزار احمد خان مرحوم کی نیک سیرت زوجہ  نے بھی حال ہی میں د اعی اجل کی پکار پر لبیک کہا خداوند کریم ان کی مغفرت کرے اور اپنی بارگاہ میں ان کے درجات بلند فرمائے بلوچ سردار اور سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خاں جمالی کو موت نے آلیا  جس سے پورا ملک اور خاص طور پر  عاشقان رسولؐ کے دلوں پر گہری چوٹ آئی خاندانی، بااصول، باکردار،اور رواداری کے پیکر،وہ مدینہ طیبہ کے سفیر تھے لگتا ہے کہ ان کا جسد خاکی بھی دیار محبوبؐ میں لے جایا گیا ہو گا مرنے والوں کی رعایت سے شاعر نے کیا خوب کہا۔
موت کے پردے سے کم ہوتی نہیں تابندگی
اس طرف بھی زندگی ہے اس طرف بھی زندگی

مزید :

رائے -کالم -