جعلی عامل کے کہنے پر بکرے کا خون پینے والا چل بسا

سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی عامل کے کہنے پر مبینہ طور پر بکرے کا خون پینے والا 25 سالہ نوجوان انتقال کرگیا۔واقعہ سانگھڑ کے گاؤں مانک تھیم میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی عمر 25سال بتائی جارہی ہے جبکہ واقعہ کے بعد جعلی عامل فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔