ہری پور میں معمولی تلخ کلا می پر سسرالیوں نے بہو اور اس کے باپ کو قتل کردیا
ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ مکھنیال کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر سسرالیوں نے فائرنگ کرکے بہو اور اس کے باپ کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کی تحصیل خان پور کے دور افتادہ گاؤں بانڈی میں ایبٹ آباد کے گاؤں لورہ کا تاجر چودھری سلیم تھانہ مکھنیال کی حدود میں بیٹی کے سسرال آیا تھا جہاں بیٹی کے سسرالیوں نے تلخ کلامی پر باپ اور بیٹی دونوں کو گولیوں سے بھون ڈالا، دونوں موقع پر ہی دم توڑگئے ، تھانہ مکھنیال پولیس اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کےہمراہ موقع پر پہنچ گئی ،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال خان پور منتقل کیا جا رہا ہے ۔