شیخ رشید عمران خان کے اوپر لگےہوئے اس داغ کو صاف نہیں کر سکتے۔۔۔نثار کھوڑو نے ایسی بات کر دی کہ وزیر اعظم بھی تلملا اٹھیں گے
بھٹ شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے دور میں ٹرینوں کے جتنے حادثات ہوئے ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، شیخ رشید خود آمروں کے بغل بچے ہیں،وہ جمہوری لیڈرز کو سلیکٹڈ کہہ کر اپنے وزیراعظم کے اوپر سلیکٹڈ کا داغ صاف نہیں کر سکتے،سندھ حکومت نےصوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز یونیورسٹی کےلئےبھٹ شاہ موری کےمقام پر10ایکڑ زمین پر یونیورسٹی کی عمارت کےلئے15کروڑ روپے کی منظوری دے دی ، صوفی ازم یونیورسٹی ایک ارب روپے کی سکیم ہے، رواں سال عمارت کی تعمیر شروع کرائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے دور میں ٹرینوں کے جتنے حادثات ہوئے ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے لیکن وزیراعظم عمران خان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ شیخ رشید کو ہٹاسکیں، شیخ رشید اپنی ناکامی چھپانے کے لئے بھڑکیں مارتے ہیں، شیخ رشید خود آمروں کے بغل بچے ہیں، جمہوری لیڈرز کو سلیکٹڈ کہہ کر وہ اپنے وزیراعظم کے اوپر لگا ہوا سلیکٹڈ کا داغ صاف نہیں کر سکتے،عمران خان کو جمہوری لیڈر کہنے والے شیخ رشید بتائیں کے عمران خان دھرنے کے وقت کنٹینر چھوڑ کر کہاں گئے تھے؟۔انہوں نے کہا کہ صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز یونیورسٹی کےلئے 10 ایکڑ زمین علی اکبر ٹالپر نے مفت فراہم کی ہے،سندھ حکومت پیسوں سے کوئی زمین خرید نہیں رہی،مفت میں ملنے والی 10 ایکڑ زمین یونیورسٹی کے نام پر کرالی گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ عارضی عمارت میں یونیورسٹی فنکشنل ہے،صوفی ازم یونیورسٹی تحمل برداشت امن کا درس دے گی، یونیورسٹی سے صوفی ازم پر تحقیق کا کام بھی شروع ہوگا،شاہ عبداللطیف بھٹائی ملک اور دنیا کی پہچان ہے۔